وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، حکومت عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قبول کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، حکومت عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قبول کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیانات اور تقاریر میں سوائے سچ کے کچھ بھی نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی متنازعے بات ہے، عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ کی اپنی تقاریر میں بھی کوئی جھوٹ نہیں بولا اور وہ آج بھی اپنی ان باتوں پر قائم ہیں لیکن ہمارے کچھ سیاسی مخالفین سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ بی بی سی کی اس رپورٹ میں کوئی ایسی بات کہی گئی ہے جو ہمارے موقف کے الٹ ہو لیکن اس کے باوجود ہمارے وکلاءاس رپورٹ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اگر کوئی ایسی بات ہوئی تو ہم بی بی سی کے خلاف بھی جا سکتے ہیں، عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی حالیہ رپورٹ جیسی بہت سی باتیں اور چیزیں آج کل دنیا میں اختراع بھی کی جاتی ہیں اور انہیں بطور ثبوت پیش بھی کیا جاتا ہے

مزید خبریں

Leave a Reply