- Advertisement -
بہاولنگر۔26اگست (اے پی پی):بہاولنگر دریائے ستلج بند توڑنے پر فائرنگ کا واقعہ میں ایک نوجوان جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق بستی دولو والا کھوہ میں دریائے ستلج کا عارضی حفاظتی بند توڑنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا ،لالیکا گروپ کی فائرنگ سے ڈھڈی گروپ کا ایک نوجوان جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا،
جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد صفدر جبکہ زخمی کی علی احمد کے نام سے ہوئی، جاں بحق نوجوان کی نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ صدر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کرنے والے ملزمان فرارہونے پر پولیس کا تعاقب جاری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382976
- Advertisement -