عالمی اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے کیلئے خواتین کی کاروباری صلاحیت کی عالمگیریت ناگزیر ہے، محترمہ روبینہ امجد

فیصل آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی):عالمی اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے کیلئے خواتین کی کاروباری صلاحیت کی عالمگیریت ناگزیر ہے، صنفی رکاوٹوں کو ختم کرنے، مساوی مواقع کو فروغ دینے اور کاروباری خواتین کو عالمی سطح پر ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے ضروری مدد فراہم کیلئے ابھی بھی کام باقی ہے۔ یہ بات فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر محترمہ روبینہ امجد نے اپنے …

فیصل آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی):عالمی اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے کیلئے خواتین کی کاروباری صلاحیت کی عالمگیریت ناگزیر ہے، صنفی رکاوٹوں کو ختم کرنے، مساوی مواقع کو فروغ دینے اور کاروباری خواتین کو عالمی سطح پر ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے ضروری مدد فراہم کیلئے ابھی بھی کام باقی ہے۔

یہ بات فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر محترمہ روبینہ امجد نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی انٹر پرینوئرشپ کی عالمگیریت ایک کثیر جہتی رجحان ہے جو معاشی، ثقافتی، سماجی اور تکنیکی پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 9فیصد خواتین کاروبار چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر خواتین کے کاروبار اور انٹر پرینوئرشپ میں ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ان پالیسیوں کی وکالت کرنا ہے جو کاروباری خواتین کو سپورٹ کرتی ہیں جیسے کہ فنانسنگ، کاروباری وسائل اور مواقع تک مساوی رسائی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی اداروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ روکاوٹوں کو دور کرنے اور خواتین کی انٹر پرینوئرشپ کیلئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کیلئے مصروف عمل رہتے ہیں ا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ کاروباری خواتین کو حقیقی معنوں میں مدد اور سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ بڑے پیمانے پر اپنی موجودگی کو گلوبلائز کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں برآمد کرنے کیلئے خواتین میں اختراعی اور غیر روایتی مصنوعات کی خاص صلاحیت ہے اور حکومت کی جانب سے ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

مزید خبریں