27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو شلجم کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو شلجم کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شلجم کی کاشت فوری طور پر شروع کر دیں کیونکہ فصل کی بروقت کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شلجم کی کاشت کیلئے بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین کاانتخاب بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیت کی تیاری کیلئے ایک بار مٹی پلٹنے والا ہل اور دو سے تین بار عام ہل چلائیں تاکہ زمین نرم اور بھر بھر ی ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے مزید شاندار نتائج کا حصول بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383137

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں