لاہور۔27اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال، سرگودھا، بھکر، نورپورتھل، میانوالی، منڈی بہائوالدین، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالا اور فیصل آبادمیں آندھی،تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
اتوار کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان میں 64ملی میٹر بارش ہوئی، فیصل آباد میں 52، ملتان میں 45، اوکاڑہ میں 36، قصور میں 28، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14، خانیوال میں 6 اور بہاولپور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383152