- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 27 اگست (اے پی پی):ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ایبٹ آبادنے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کے ترجمان کے مطابق ملزم گلتاسپ سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث تھا۔
ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔ملزم کو حویلیاں ضلع ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے چائلڈپورنوگرافی مواد اور سوشل میڈیا اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔
- Advertisement -
ملزم کے قبضہ سے موبائل فون ، میموری کارڈ اور سمز بھی برآمد کر لی گئیں۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383180
- Advertisement -