31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں "ایک پودا پاکستان کیلئے" کے حوالے...

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں "ایک پودا پاکستان کیلئے” کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا ۔27اگست (اے پی پی):موسمی حالات کے خطرات سے نمٹنے، آنے والی نسل کو سرسیز و شاداب ماحول کی فراہمی اور درختوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کمشنر محمد اجمل بھٹی کی "ایک پودا پاکستان کیلئے ” مہم کامیابی سے جاری ہے۔

اس مہم میں طلبہ پیش پیش ہیں جو خود بھی پودے لگا رہے ہیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر محمد اجمل بھٹی تھے۔ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر، کنزرویٹر محمد نیاز، ڈی ایف او نثار الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ابو الحسن نقوی اور پرنسپل سلیم اختر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔

- Advertisement -

کالج طلباء نے کمشنر محمد اجمل بھٹی کی نگرانی میں کالج کے سبزہ زار اور سرگودہا فیصل آباد روڈ پر پودے لگائے اور اپنا ویڈیو میسج ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے دیگر طلباء وطالبات اور سول سوسائٹی کو یہ پیغام دیا کہ سرگودہا کو سرسبز بنانے کے لیے انہوں نے اپنے حصہ کا پودا لگا دیا ہے اب آپ کب لگائیں گے۔

کمشنر محمد اجمل بھٹی نے طلباء کے جذبہ کو بیحد سراہا اور ان میں مختلف پھول اور پھل دار پودے مفت تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ درخت ماحول کی حفاظت کے اہم سپاہی ہیں ہم زندہ رہنے کے لیے جو سانس لیتے ہیں وہ درختوں کا ہی مرہونِ منت ہے یعنی ہماری زندگی کی سانسیں درختوں کی وجہ سے چل رہی ہیں۔تقریب کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی کی دعا پر ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383181

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں