31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بی ایس سمسٹر خزاں کے مختلف پروگرامز میں...

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بی ایس سمسٹر خزاں کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے شیڈول میں توسیع کا اعلان کردیا

- Advertisement -

گلگت ۔27اگست (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بی ایس خزاں کے مختلف پروگراموں میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق بی ایس خزاں کے مختلف پروگراموں میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے یکم ستمبر2023 تک بڑھا دیاگیاہے۔لہذا داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات مکمل کوائف کے ساتھ آن لائن داخلے کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

داخلے کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے دفتر یا پھر ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بی ایس خزاں کے داخلوں میں توسیع کا اعلان ملک بھر کےثانوی بورڈزکے نتائج کے اعلان میں تاخیر کے باعث طلبہ وطالبات اور ان کے والدین کی طرف سے خصوصی طور پر توسیع کرنے کی درخواست پر کیا گیاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383244

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں