31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے ستلج میں سیلابی پانی کی لپیٹ میں آنے والے درجنوں دیہات...

دریائے ستلج میں سیلابی پانی کی لپیٹ میں آنے والے درجنوں دیہات اور سینکڑوں ایکڑ پر فصلیں متاثر

- Advertisement -

عارف والا 27 اگست (اے پی پی):دریائے ستلج میں سیلابی پانی کی لپیٹ میں آنے والے درجنوں دیہات اور سینکڑوں ایکڑ پر فصلیں متاثر ہوئیں ریسکیو 1122 اہلکاروں نے سیلابی صورتحال میں اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین تقریباََ 8 ہزار آٹھ سو سے زائد افراد کو اب تک ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے

ان خیالات کا اظہارتحصیل انچارج ریسکیو 1122 رضوان امیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی انتظامیہ سے ملکر سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ انکے مال مویشیوں کو بھی سروس فراہم کی ہے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مد د کیلئے چوبیس گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں سیلابی صورتحال ہویا کسی بھی ناگہانی آفت ریسکیو 1122 اہلکار ہمہ وقت مدد کیلئے تیار ہیں۔\

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383258

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں