عارف والا ۔28 اگست (اے پی پی):ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی بین الضلاعی ڈگیت گرفتار، دس لاکھ روپے نقدی،40 تولے طلائی زیورات ، موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لی گئیں ، ایس پی انویسٹیگیشن شاہدہ نورین نے ڈی ایس پی آفس عارفوالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈکیت گینگ نے ڈی ایس پی اوکاڑہ ٹکا محمد سجاد اور ٹکا محمد فرید ایڈووکیٹ کے گھر 2 کروڑ روپے مالیت کی واردات اور گرین ٹا ؤن عارفوالا میں چوکیدار آفندی خان کو قتل کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔
ڈکیت گینگ کا سرغنہ عرفان عرف فانی رفیق عرف پھیکی ۔ماجد عرف ماجی اور فیاض عرف فیاضی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دس لاکھ روپے نقدی 40 تولے طلائی زیورات ۔ چار عدد موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ رپیٹر ،کلاشنکوف،رائفل اور پسٹل موبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عارفوالا محمد طارق ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے خضر حیات ودیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383585