ریاض۔20جون (اے پی پی):سعودی عرب کے کوسٹ گارڈ نے سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی نظام ’زالی‘ کو اپ گریڈ کر دیا ہے جو جدید ترین سعودی ٹیکنالوجیز پرمشتمل ہے۔اخبار 24 کے مطابق سعودی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ سکیورٹی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین نظام کو مزید بہتربنایا گیا ہے تاکہ سرحدوں کو مکمل طور …
سرحدوں کے تحفظ کے لیے سعودی کوسٹ گارڈ کا’زالی‘ سسٹم

مزید خبریں
ریاض۔20جون (اے پی پی):سعودی عرب کے کوسٹ گارڈ نے سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی نظام ’زالی‘ کو اپ گریڈ کر دیا ہے جو جدید ترین سعودی ٹیکنالوجیز پرمشتمل ہے۔اخبار 24 کے مطابق سعودی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ سکیورٹی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین نظام کو مزید بہتربنایا گیا ہے تاکہ سرحدوں کو مکمل طور پر محفوظ کیا جا سکے۔
جدید ترین سسٹم اعلٰی تکنیکی کارکردگی کا حامل ہے جو ہر قسم کے حالات میں بہتر طورپر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جدید نظام کے ذریعے جغرافیائی سکیورٹی اور مطلوبہ ہدف کی درست شناخت بھی اس کے ذریعے ممکن ہوتی ہے۔مذکورہ سسٹم کو انتہائی جدید اور حساس کہا جاتا ہے اسی لیے اسے ’زالی‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی نیلا کبوتر ہے جو برق رفتاری اور درست شناخت کے لیے معروف ہے۔








