قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کی شرکت کے سلسلے میں تربیتی کیمپ 18 اگست سے شروع ہوگا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چین میں منعقد ہونے والے ’ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026‘ میں قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کی شرکت کے سلسلے میں تربیتی کیمپ 18 اگست سے شروع ہوگا

’ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026‘

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چین میں منعقد ہونے والے ’ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026‘ میں قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کی شرکت کے سلسلے میں تربیتی کیمپ 18 اگست سے شروع ہوگا۔مذکورہ تربیتی کیمپ کے لیے اسلام آباد میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ’قومی گرلز انڈر-18 ،انڈر-21 چیمپئن شپ‘ کی سرفہرست (ٹاپ 4) ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے تاکہ تمام باصلاحیت کھلاڑیوں کو مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا مساوی موقع مل سکے۔ تمام منتخب کھلاڑیوں کو 18 اگست، شام 4:00 بجے فاطمہ جناح ویمنز ہاسٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کی ہدایات کے مطابق صرف وہی کھلاڑی جونیئر ویمنز ایونٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2006ء یا اس کے بعد کی ہے۔ عمر کی حد سے متعلق ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہاکہ اس بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے پاکستان کی باصلاحیت اور نوجوان گرلز کھلاڑیوں کو ایشیائی سطح کے اعلیٰ ترین مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے لوہا منوانے اور قیمتی بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔