چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا نیب سکھر بیورو کے دورہ کے موقع پر نیب افسران سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر پیشہ واریت اور شفافیت کے ذریعے ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب سکھر بیورو کے دورہ کے موقع پر نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر پیشہ واریت اور شفافیت کے ذریعے ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب سکھر بیورو کے دورہ کے موقع پر نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا عمل متاثر ہوتا ہے بلکہ قومی خزانہ کو بھاری نقصان ہوتا ہے جبکہ مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید میں کمی ہوتی ہے، نیب پیشہ واریت اور شفافیت کے ذریعے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب افسران قواعد و ضوابط اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قومی فرض کی ادائیگی کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے تمام بیوروز کی خامیوں اور خوبیوں کا جائزہ لینے کیلئے 2014ءمیں جزوی مقداری گریڈنگ سسٹم وضع کیا، اس نظام سے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملی ہے اور یہ اب نیب کے کام کرنے کے نظام کا باقاعدہ حصہ بن چکا ہے۔

Leave a Reply