پی ایس ایکس اور پی بی سی کا گونگ تقریب میں انٹرلوپ کیس اسٹڈی کے آغاز کا اعلان

کراچی۔ 28 اگست (اے پی پی):مقامی کاروبار اور صنعت کے لیے ایک دلچسپ پیش رفت کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے انٹر لوپ لمٹیڈ پر کیس اسٹڈی کے آغاز کے اعلان کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پیر کو منعقدہ گونگ تقریب میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ …

کراچی۔ 28 اگست (اے پی پی):مقامی کاروبار اور صنعت کے لیے ایک دلچسپ پیش رفت کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے انٹر لوپ لمٹیڈ پر کیس اسٹڈی کے آغاز کے اعلان کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پیر کو منعقدہ گونگ تقریب میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا کہ انٹرلوپ لمیٹڈ کا کیس اسٹڈی کمپنی کے کامیاب سفر اور اس کے عالمی سطح پر مسابقتی کاروبار میں بدلنے کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے ایک بہترین آئیڈیا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پرائیویٹ سیکٹر کا سب سے بڑا آئی پی او تھا اور اس وقت مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے پی ایس ایکس میں ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی کمپوزٹ کمپنی ہے،

انٹرلوپ ترقی کی قابل رشک کہانی ہے جو قابل تقلید ہے، ہمیں انٹرلوپ کو پی ایس ایکس پر درج سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر حاصل کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس اسٹڈی کمپنیوں کے لیے مقامی رول ماڈلز کو فروغ دیتی ہے تاکہ وہ پائیدار اور ذمہ دارانہ سرگرمیوں کے ذریعے کامیابی کے عروج تک پہنچنے کے لیے اپنے انتظامی طریقوں می تنظیمی کلچر کو اپنائے جو ان کے انسانی وسائل کی قدر کرنے سے آتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی)کے سی ای او احسان ملک نے کہا کہ پی بی سی اپنے ذمہ دارانہ کاروبار کے سینٹر آف ایکسی لینس کے ذریعے اپنے اراکین کے بہترین طریقوں کو حاصل کرنے میں مصروف ہے تاکہ ان کی کامیابی کو بتا کر ایسے کاروبار کی صلاحیت بڑھانے میں مدد مل سکے اس کے اراکین نہیں تاکہ ان میں ویلیو پیدا کی جا سکے۔ یہ کیس اسٹڈی انٹر لوپ کے تنظیمی کلچر کے ذریعے حاصل ہونے والے کاروباری کیس اور حاصل کی جانے والی ویلیو کا احاطہ کرتی ہے۔

انٹر لوپ کے سی ای او نوید فاضل نے انٹر لوپ کے اس مقام پر پہنچنے پر خد ا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی پہلے دن سے توجہ صارفین سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے ہم نے بہت سے کام کیے ہیں جیسے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا متعارف کرانا، عالمی معیار کے عمل کو اپنانا لیکن سب سے اہم عنصر یقینی طور پر اپنے لوگوں میں ہماری سرمایہ کاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک جامع کلچر کو فروغ دینے اور مثبت تبدیلی کے ایجنٹ ہونے کے اپنے مشن پر قائم رہنے کے نتیجے میں ایک پرعزم افرادی قوت پیدا ہوئی ہے جس کے لیے انٹر لوپ ایک خاندان کی طرح ہے اور جس کے لیے وہ اضافی سفر طے کرنے کے لیے تیار ہیں اور یہی ہماری کامیابی کا کلیدی عنصر رہا ہے۔گونگ تقریب کے شرکا میں پی بی سی اراکین، انٹرلوپ لمیٹڈ اور پی ایس ایکس کی اعلی انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے کاروبار اور صنعت سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد بھی شامل تھے۔

مزید خبریں