چیئرمین آئی پی او کا ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر کا دورہ،پیشہ وارانہ امور بارے تبادلہ خیال کیا

سیالکوٹ۔29اگست (اے پی پی):چیئرمین انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او)فرخ عامل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا، ا ن کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی او انجم رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ام سلمیٰ شامل تھے۔ صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی)عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے چیئرمین …

سیالکوٹ۔29اگست (اے پی پی):چیئرمین انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او)فرخ عامل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا، ا ن کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی او انجم رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ام سلمیٰ شامل تھے۔

صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی)عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے چیئرمین ٹی او اور ان کی ٹیم کو چیمبر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ چیمبر کی دعوت پر یہاں تشریف لائے اور آئی پی او سے متعلقہ مسائل پر براہ راست تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے معزز مہمانوں کو سیالکوٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ملک کا اہم برآمدی شہر ہے جو بین الاقوامی معیار کی مصنوعات برآمد کر کے نہ صرف پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیے ہوئے ہے بلکہ اس حاصل ہونے والا قیمتی زرمبادلہ (2.5 ارب امریکی ڈالر )ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوت چیمبر پاکستان کی واحد ٹریڈ آرگنائزیشن ہے جس نے فروغ برآمدات کے ساتھ ساتھ شہر کو سنوارنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک نئے کلچر کو جنم دیا اور کروڑوں روپے کی لاگت سے کئی اہم سماجی و کاروباری منصوبے جن میں سیالکوٹ ڈرائی پورٹ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے خود کفالت روزگار ٹرسٹ اور ایئر سیال سمیت دیگر کئی اہم ترقیاتی منصوبے انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کیے، جس کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے اس چیمبر کو "ڈویلپمنٹ لیڈرشپ ایوارڈ” جیسے اہم اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

صدر چیمبر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ ایوارڈ ان سماجی اداروں اور آرگنائزیشنز کو دیا جاتا ہے جو اپنے وسائل ملک کی تعمیروترقی کے لیے خرچ کرتے ہیں۔ چیئرمین آئی پی او فرخ عامل نے اراکین چیمبر سمیت دیگر شرکا سے اظہار خیال کیا اور پریزنٹیشن دیتے ہوئے ٹریڈ مارکس، کاپی رائٹس، برانڈ، پیٹنٹ اور آئی پی انفورسمنٹ کے حوالے سے اہم معلومات شیئر کیں۔

انہوں نے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور درپیش مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز وہب جہانگیر سمیت ایگزیکٹو رکن خرم بٹ، ایگزیکٹو رکن شہباز صائم، ایگزیکٹو رکن لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ اور اراکین چیمبر کی کثیر تعداداس موقع پر یہاں موجود تھی۔

 

مزید خبریں