ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران کو سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کی نگرانی کی ہدایت

110
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران کو سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کی نگرانی کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران کو سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کی نگرانی کی ہدایت

خانیوال ۔ 29 اگست (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو سبزی و فروٹ منڈیوں میں اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران کو خود بولی کی نگرانی کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے دوپہر کی بولی کا جائزہ لینے کیلئے خود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ کیا-اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی افسران کی سبزیوں کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں میں بولی کی مانیٹرنگ کا مقصد عام مارکیٹ میں صارفین کو ریلیف دلانا ہے- ضلعی انتظامیہ عام مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی مقررہ ریٹ پر صورت عمل کرائے گی-انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔