23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ انہار2399 میل لمبی راجباہوں اور 6709موگاجات کے ذریعے ڈویزن کو آبپاشی...

محکمہ انہار2399 میل لمبی راجباہوں اور 6709موگاجات کے ذریعے ڈویزن کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم کررہاہے،ترجمان

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 29 اگست (اے پی پی):محکمہ انہار فیصل آباد زون کاڈرینج سسٹم 1474 میل طویل سیم نالوں پر مشتمل ہے ،2399 میل لمبی راجباہوں اور 6709موگاجات کے ذریعے زرعی اراضی کو سیراب کرنے کےلئے پانی فراہم کیاجارہاہے ،پانی کی فراہمی 46060 کیوسک ہونے سے زرعی اجناس کی پیداوارمیں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد زون کی مین کینالز اور برانچز کی لمبائی 454 میل ہے ،38میل پر محیط سکیپ چینلز اور 103 میل لمبی کیو بی لنک کینال اس کے علاوہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ قادر آباد بیراج کی حد میں آنے والے گوجرانوالہ و حافظ آباد کے رسول نگر ڈرینج سسٹم کی لمبائی 22.31 میل ہے ۔ فیصل آباد ڈرینج سسٹم کے تحت جڑانوالہ مین ڈرین، بڑھ چنیوٹ ڈرین،احمد پور ویگ ڈرین،احمد پور کوٹ نکہ ڈرین،کالو تارڑچھمب ڈرین، انڈیپنڈنٹ ڈرین، نالہ ڈیک وغیرہ کی لمبائی 682 میل پر محیط ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار فیصل آبا د زون کے مختلف اضلاع کے 3.03 ملین ایکڑ قابل کاشت رقبے کو نہروں کے ذریعے سیراب کرنے کی سہولت فراہم کرر ہے ہیں جن میں حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مکمل، جڑانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، جھنگ کے جزوی علاقے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ حافظ آباد کے 0.342 ملین ایکڑ رقبہ کو 11.28 فیصد، ضلع فیصل آبادکے 1.195 ملین ایکڑ رقبہ کو 39.43 فیصد، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 0.561ملین ایکڑ رقبہ کو 18.51 فیصد، گوجرانوالہ کے 0.035 ملین ایکڑ زرعی رقبے کو 1.15 فیصد، شیخوپورہ کے 0.216 ملین ایکڑ رقبہ کو 7.13 فیصد، ضلع ننکانہ صاحب کے 0.230 فیصد رقبہ کو 7.59فیصد، ضلع چنیوٹ کے 0.195 ملین ایکڑ رقبہ کو 6.43فیصد اور ضلع جھنگ کے 0.257 ملین ایکڑ رقبہ کو 18.51 فیصد کے تناسب سے پانی فراہم کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ سمندری ڈرینج سسٹم 790میل لمبے اے کے این ڈرین، چنیوٹ ڈرین،چک بندی ڈرین،سمندری مین ڈرین، گوجرہ کھیوڑہ ڈرین، ٹوبہ خیر والا ڈرین اورجھنگ انڈیپنڈنٹ ڈرین پر مشتمل ہے۔

انہوں نےکہاکہ ڈرینج سسٹم کے قریبی علاقوں میں واقع بڑی بڑی فیکٹریوں اور کارخانوں میں حکومتی ہدایات کے باوجود واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں لگائے گئے اور کارخانوں کاکیمیکل ملا مضر صحت پانی ان ڈرینج میں گر رہا ہے جس سے آبی حیات متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایل سی سی سسٹم سے پانی کا اخراج 12243کیوسک ہے جسے نظر ثانی کرکے 15528کیوسک تک بڑھایا جارہاہے۔

انہوں نے بتایاکہ زمینی پانی کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیصل آباد زون کا 38 فیصد پانی میٹھا اور 62 فیصد کھاراہے جو زرعی پیداوار کو نقصان پہنچانے کا موجب بن رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت فیصل آباد کی 9نہروں میں 35100کیوسک پانی چھوڑاجارہاہے جسے آئندہ چند روز میں بڑھا کر46060کیوسک کردیا جا ئے گا جس سے کاشتکاروں کی پانی کی مطلوبہ ضروریات پوری کرنے سمیت زرعی اجناس کی بمپر کراپس بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383992

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں