کشمیر غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے،وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر

کشمیر غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے، برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نئی زندگی دی، تحریک آزادی میں کشمیری اخبارات کا اہم کردار ہے، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کشمیر غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے، برہان وانی کی شہادت نے تحریک …

کشمیر غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے، برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نئی زندگی دی، تحریک آزادی میں کشمیری اخبارات کا اہم کردار ہے، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کشمیر غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے، برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نئی زندگی دی، تحریک آزادی میں کشمیری اخبارات کا اہم کردار ہے۔ وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ریاستی اخبار ”جموں و کشمیر“ کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی پانچویں نسل کی قربانیاں پیغام ہیں، انشاءاللہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے گا، برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نئی زندگی دی، گزشتہ روز برفباری کے دوران کشمیر میں تین نوجوان شہید کیے گئے،6 ماہ پہلے برہان وانی کے جنازے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی، 6 ماہ بعد کشمیری کے جنازے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ برسوں بعد لاکھوں لوگوں کی جنازوں میں شرکت کشمیریوں کے عزم کو ظاہر کررہی ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اخبارات کے مسائل حل کریں گے۔

Leave a Reply