28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور،صوبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے فروغ کے لیے سینٹرل پولیس...

پشاور،صوبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے فروغ کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں وڈیو لنک ٹریننگ ورکشاپ منعقد

- Advertisement -

پشاور۔ 30 اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے وژن کے مطابق صوبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے فروغ کے لیے سینٹرل پولیس آفس پشاور میں وڈیو لنک ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی،جس کی صدارت ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق نے کی۔ ورکشاپ میں صوبہ بھر کے پولیس کے آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ افسران و اہلکار اپنے اپنے ضلع سے وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،جبکہ سی پی او سے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نوید گل اوردیگر متعلقہ افسران نےاجلاس میں شرکت کی ۔

ڈی آئی جی انفارمیشن و ٹیکنالوجی عرفان طارق نے شرکاکو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے جدید دور میں مقررہ اہداف اور بہتر نتائج کے حصول کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت اب مجرمان تک پہنچنا مشکل نہیں۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے کہا کہ آئی جی پی محکمہ پولیس کو درپیش نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور اس کا عملی ثبوت حال ہی میں پشاور میں ریڈ زون کا قیام، پولیس جوان ایپ، پولیس دوست ایپ اور اب تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام سے ملتاہے ۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی آ ئی ٹی نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاپر واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کا مقصد جدید پولیسنگ کے فروغ اور درپیش چیلنجز سے بہتر اور موثر انداز میں بروقت نمٹناہے ۔شرکاکو ہوٹل آئی ایپلی کیشن کے ڈیٹا پر خصوصی توجہ دینے کا کہتے ہوئےواضح کیا کہ ہوٹلز، گیسٹ ہاوسز،مہمان خانے، سرائے اور اڈوں میں رہائش پذیر تمام افراد کی آمد کا بروقت اندراج ضروری ہےیہ ایپلی کیشن پاکستان کے ایف آئی آر اور سی آر او نظام سے منسلک ہے اس کے ذریعے خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب دہشت گرد اور مختلف مقدمات میں مفرور ملزمان کی گرفتاری اس سے سہل بنائی جاسکتی ہے۔

ایسے کسی بھی مطلوب شخص کے اندراج کی صورت میں پولیس کو الرٹ موصول ہوگا اور یوں مطلوبہ شخص کی گرفتاری ممکن ہو سکے گی۔ ہوٹل آئی میں اندراج کی باقاعدہ نگرانی ضلعی، رینج اور سی پی او کی سطح پر کی جائے گی۔ آخر میں ڈی آئی جی نے تربیتی ورکشاپ کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384226

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں