اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) سپریم کورٹ میں زیرسماعت پانامہ لیکس کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو چیلنج کردیا ، منگل کواسحا ق ڈار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں جو باربار …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) سپریم کورٹ میں زیرسماعت پانامہ لیکس کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو چیلنج کردیا ، منگل کواسحا ق ڈار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں جو باربار دہرائے جارہے ہیں ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اعترافی بیان سے قبل اور بعد میں بھی زیر حراست تھے ، عدالت 2013/2014ءمیں بھی الزامات مسترد کر چکی ہے ،اسحاق ڈار نے اپنی درخواست میں جھوٹے الزامات لگانے پرعدالت سے عمران خان کے خلاف کارروائی کی بھی استدعا کی ۔








