موجودہ حکومت کے تعاون سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غربت میں 7 فیصد کمی کی ہے، پہلے 64 فیصد جبکہ اب 76 فیصد خواتین اپنے پیسے خود خرچ کر رہی ہیں ،ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تعاون سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غربت میں 7 فیصد کمی کی ہے، پہلے 64 فیصد خواتین اپنے یہ پیسے خود خرچ کرتی تھیں جبکہ اب الحمدللہ 76 فیصد خواتین اپنے پیسے خود خرچ کر رہی ہیں جو انتہائی خوش آئند بات ہے۔ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تعاون سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غربت میں 7 فیصد کمی کی ہے، پہلے 64 فیصد خواتین اپنے یہ پیسے خود خرچ کرتی تھیں جبکہ اب الحمدللہ 76 فیصد خواتین اپنے پیسے خود خرچ کر رہی ہیں جو انتہائی خوش آئند بات ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”چوتھا ستون“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ مینجمنٹ پالیسی کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ ہم سب کے لیے باعث اطمینان ہے کیونکہ اس رپورٹ میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کوششوں اور ان کے وسیلہ تعلیم سے لیکر دیگر پروگراموں سمیت اس پروگرام کی شفافیت کو بھی سراہا گیا اور اسے پاکستان میں غربت میں کمی کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے لیے پورا پاکستان ایک ہے اور ہم سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں خواہ وہ کوئی بھی صوبہ ہو کیونکہ ہمارا بنیادی مقصد لوگوں کی غربت کو کم کرنا ہے۔چیرپرسن بی آئی ایس پی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے کیونکہ ان لوگوں کو اب یہ پختہ یقین ہو چکا ہے کہ ہر 3 ماہ کے بعد اس کے پیسے آنے ہی آنے ہیں جو کہ پہلے نہیں ہوتا تھا اس لیے اب وہ اسی منصوبہ بندی سے چلتے ہوئے اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply