30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،کوکوگف اورایلینا ریباکینایو ایس اوپن ویمنز سنگلز تیسرے...

ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،کوکوگف اورایلینا ریباکینایو ایس اوپن ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

نیویارک۔31اگست (اے پی پی): پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،امریکی ٹینس سٹار کوکوگف اور قزاخستان کی ایلینا ریباکینا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی پیٹراکوویٹووا کا سفر دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد تمام ہوگیا ۔

دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں آسٹریلین حریف ڈاریا سیویلی کو شکست دی،امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے روسی حریف کھلاڑی میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو ہرایاجبکہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو حریف آسٹریلوی کھلاڑی آجلہ کے خلاف واک اوور مل گیا۔سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

- Advertisement -

ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پائولش ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آئیگاسویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین حریف ڈاریا سیویلی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دیکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرایاجبکہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے بھی بآسانی دوسری رکاوٹ عبور کر لی، ان کو حریف آسٹریلوی کھلاڑی آجلہ کے خلاف واک اوور مل گیا۔ایک اور میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 5-7 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384652

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں