زرمبادلہ کے ذخائر 13.17ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

143

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 13.17ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 25 اگست 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.84ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.32ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 81ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔