- Advertisement -
سیالکوٹ۔1ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے زیادہ گوشت اور اچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ بھیڑوں کے باڑے کو سطح زمین سے 2فٹ اونچا رکھیں، بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر 4ماہ بعد پلوائیں ۔ا نہوں نے کہا کہ بھیڑوں اور بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور حاملہ بھیڑوں کو آخری ماہ میں ریوڑ سے الگ کر کے انہیں زود ہضم غذا دیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385053
- Advertisement -