26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ڈویژن بھر میں نصب...

شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ڈویژن بھر میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنایاگیا، کمشنر سلوت سعید

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):کمشنر سلوت سعیدنے کہا ہے کہ شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ڈویژن بھر میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنایا گیا ہے تاہم مزید نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں جس کے لئے مشترکہ طور پر جامع پلان وضع کررہے ہیں تاکہ شہروں کے ساتھ دیہاتوں میں بھی پینے کے صاف پانی کی سو فیصد دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے یہ بات پنجاب آب پاک اتھارٹی کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈائریکٹر پراجیکٹ اینڈ کوالٹی سینٹرل زون پنجاب آب پاک اتھارٹی نے کمشنر فیصل آباد کو وضع کردہ پلاننگ سے آگاہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہے ،اس ضمن میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے اداروں کے اشتراک سے پہلے سے نصب تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال اور شہری ان سے استفادہ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ صحت برقرار رکھنے کے لئے پینے کا صاف پانی ناگزیرہے اور دوردراز علاقوں سمیت عوامی مقامات اور سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی نصب کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے لئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کو جامع ایکشن پلان ترتیب دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور معاونت بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ میں اجلاس دوبارہ منعقدکرکے اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385211

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں