22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںنگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کا میرانشاہ میں فوجی آپریشن کے دوران میجر...

نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کا میرانشاہ میں فوجی آپریشن کے دوران میجر اور سپاہی کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت

- Advertisement -

پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے میرانشاہ میں فوجی آپریشن کے دوران ایک میجر اور سپاہی کی شہادت پرلواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلی نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ نگران وزیراعلی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385521

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں