22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اسلام آباد...

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اسلام آباد کی آل مینجمنٹ کمپنیز کے وفد کے ساتھ اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اسلام آباد کی آل مینجمنٹ کمپنیز کے وفد کے ساتھ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، مجسٹریٹس ، اسلام آباد کی آل مینجمنٹ کمپنیز و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے آئل پٹرول مینجمنٹ کمپنیز کے ریپریزنٹد اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کی کہ ان کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں پٹرول پمپ کی صفائی ستھرائی کے انتظامات ، فیول پمپس پر پیمانے کے مختلف مسائل ، ہیلمٹ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے جیسے مسائل پر مشاورت کی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385653

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں