34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںآٹھ منشیات فروش گرفتار ، 9 کلو سے زائد چرس برآمد

آٹھ منشیات فروش گرفتار ، 9 کلو سے زائد چرس برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔3ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان گرفتار کر کے 9 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

ترجمان پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم بابر سے 1200 گرام چرس ، ملزم شبیر سے 1020 گرام چرس، ملزم شان سے 1020 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم عاصم سے 1150 گرام چرس، ملزم دلبر سے 1100 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عالم زیب سے 1400 گرام چرس،

- Advertisement -

بنی پولیس نے ملزم سلیم خان سے ایک کلو 430 گرام چرس اور رتہ امرال پولیس نے ملزم شیر محمد سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386016

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں