اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر طارق سعید کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کی اور ان کو اپنے شعبے کے اہم مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی اہمیت پر زور دیا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق …
مشکلات سے بچانے کیلئے چھوٹی فار میسیز کے لئے کاروبار میں حکومت آسانیاں پیدا کرے، احسن ظفر بختاوری
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر طارق سعید کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کی اور ان کو اپنے شعبے کے اہم مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی اہمیت پر زور دیا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری نے کہا کہ چھوٹی فارمیسیز گاہکوں کی سہولت کیلئے ان کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہی ہیں لیکن اس بنیاد پر ان پر ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹی فارمیسیز کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے آسانیاں پیدا کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کیمسٹ اور ڈرگسٹ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کر کے ایک اہم قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں لیکن دیگر کاروبار کی طرح اس شعبے کی کاروباری برادری کو بھی متعدد مسائل کا سامنا ہے جس وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے لہذا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے اس شعبے کے مسائل جلد حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیمسٹ اور ڈرگسٹ کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور چیمبر کے پلیٹ فارم سے ان کی آواز بنیں گے جبکہ ہر متعلقہ فورم پر اس سلسلے میں بات کریں گے تاکہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔
پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر طارق سعید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر دیگر صنعتوں اور کاروباری اداروں کی طرح کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ شعبہ بھی متعدد مشکلات سے دوچار ہے۔قیمتوں میں اضافے کے باعث خام مال کی خریدوفروخت میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت اس شعبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے۔پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل قیصر مسعود نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر سے دکانوں کے کرائے اور بجلی کے بلوں جیسے اخراجات میں بہت اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کیمسٹوں کا شرح منافع اتنا ہی ہے جس سے اس شعبے کی کاروباری برادری پریشان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ادویات کی خریدوفروخت ایک قابلِ اعتماد ذریعہ نہیں ہے اور اس غیرقانونی عمل سے بھی کیمسٹوں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے لہذا حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔عارف یار خان، طارق شیخ، نجیب عباسی، رمیض بیگ، چوہدری ساجد، عبدالعزیز، عثمان حفیظ، ملک اشفاق، بابر کیانی اور دیگر وفد میں شامل تھے۔چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفربختاوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔









