اٹک۔ 04 ستمبر (اے پی پی):پولیس نے فتح جنگ میں اپنے والدکو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا ہے۔ قاتل بیٹے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بر آمد ہونے پر الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان اٹک پولیس کے مطابق مسماۃ (ر)بی بی زوجہ عبد الخالق ساکن فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو بیان دیا کہ میں شادی شدہ ہوں اپنے والد کے گھر ملنے آئی ہوئی تھی رات کو ہم سب گھر میں موجود تھے کہ بھائی ارشد محمود نے پانی کی ٹوٹی کھولی تو والد محمد اشرف نے اسے برا بھلا کہا کہ پانی کیوں ضائع کر رہے ہوتو بھائی ارشد محمود طیش میں آگیا
،دونوں آپس میں جھگڑا کرنے لگے والد کمرے میں چلا گیا تو ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے بھائی ارشد محمود نے چھری پے در پے وار سے والد محمد اشرف کو شدید زخمی کر دیا ،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےجس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے نامزد ملزم ارشد محمود ولد محمد اشرف ساکن فتح جنگ کو گرفتار کر لیا ،دوران انٹیروگیشن ملزم کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بر آمد کر لیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386528