27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی پولیس نےگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں...

وفاقی پولیس نےگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی پولیس نےگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے18جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔،گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 18جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم نبیل کو گرفتار کرکے تیس بور پستو ل برآمد کرلیا۔تھا نہ مار گلہ پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم بابر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 820 گر ام ہیروئن برآمد کرلی۔تھا نہ تر نو ل پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان جان شیر اور مر جان خان کو گرفتار کرکے ان سے ایک کلو 420گرام چرس اور 360گرام ہیر وئن برآمد کرلی،

- Advertisement -

جبکہ غیر قانونی طور پر ڈیزل و پٹرول فروخت کرنے پر دو ملزمان ادریس اور نور رزاق کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ ہمک پولیس نے تین ملزمان منصور الحق، دانش یعقوب اور رفیق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول، 1765گرام ہیروئن اور شراب برآمد کرلی۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے دو ملزمان ذیشان اور اختر گل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو 60 گرام چرس برآمد کرلی۔

تھا نہ شمس کالونی پولیس نے ملزم علیان علی کو گرفتار کرے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔تھانہ پھلگراں پولیس نے بغیر اجازت پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم زبیر خا ن کو گرفتار کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹائون پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شاہد زیب کو گرفتار کرکے 535گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386615

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں