27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاڑکانہ،پاکستان میں ڈبلیو ایچ او مشن کی سربراہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا کا...

لاڑکانہ،پاکستان میں ڈبلیو ایچ او مشن کی سربراہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا کا اپنی ٹیم کے ہمراہ لاڑکانہ کا دورہ

- Advertisement -

لاڑکانہ۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں ڈبلیو ایچ او مشن کی سربراہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈبلیو ایچ او سندھ کے دورے پر پہنچ گئے۔صوبائی سربراہ میڈم ڈاکٹر سارہ سلیمان، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر حارث مصطفیٰ، محمد قاسم خان ڈاکٹر بصیر اور دیگر ماہر ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ایم اینڈ اے سیل پہنچ کر محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ویکٹر بورن ڈیزیز سید مشتاق احمد شاہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ، ڈی ایچ او لاڑکانہ سید اطہر حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز لاڑکانہ نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سخیر اللہ پٹھان، ڈسٹرکٹ ملیریا سپرنٹنڈنٹ وی بی ڈی علی اصغر شیخ، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے ڈی ایچ اوز سمیت ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے محکمہ صحت کو ملیریا سے بچاو کی ادویات فراہم کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل وکٹر بارن ڈیزیز سید مشتاق احمد شاہ لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن سمیت ضلع دادو میں ملیریا کے اعدادوشمار اور علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا کا کہنا تھا کہ سندھ میں محکمہ صحت بہت متحرک ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے مختلف اوقات میں لاڑکانہ اور دیگر اضلاع کا دورہ کیا ہے۔مجھے امید ہے کہ محکمہ صحت ملیریا، ڈینگی، ایچ آئی وی، کا مقابلہ کرے گا۔ اسی جوش و جذبے سے ٹی بی۔اور ہیپاٹائٹس کے لیے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے ملیریا سے بچاؤ کی ادویات دی ہیں جو کہ مریضوں کو فراہم کی جائیں تاکہ وہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہیلتھ سروسز لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ، ڈی ایچ او لاڑکانہ ڈاکٹر سید اطہر حسین شاہ اور دیگر نے شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر نے کہا کہ محکمہ صحت کے پاس ملیریا اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ادویات کی بڑی مقدار موجود ہے، ڈبلیو ایچ او کا تعاون مثالی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے مشکور ہیں جو لاڑکانہ میں ملیریا سے بچاؤ کی ادویات تقسیم کرنے پہنچی۔پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کی ہیڈ مشن ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی ایچ او آفس میں مچھر مار سپرے کا افتتاح کرنے کے بعد رتوڈیرو کے گاؤں طیب میں مچھر مار سپرے مہم کا جائزہ لیا۔رتوڈیرو کے گائوں مصودیرو میں محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ایچ آئی وی، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ڈی ایچ او لاڑکانہ سید اطہر حسین شاہ نے ڈاکٹر پلیتھا مہپالاکو میڈیکل کیمپ کا دورہ کروایا اس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386654

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں