- Advertisement -
لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کئے گئے ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے تحت لاہور میں فضائی آلودگی زیادہ ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ لاہور کے ٹائون ہال میں ایئر کوالٹی انڈیکس 98، پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں 106 اور دفتر محکمہ موسمیات جیل روڈ پر 105 ریکارڈ کیا گیا،
راولپنڈی کے شالے ویلی رینج روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 104 اور شیخوپورہ میں فیصل آباد بائی پاس روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 68 نوٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی رینج صفر سے 500 تک ہے، 50 سے کم کو صحت کیلئے بہتر جبکہ 300 سے زائد کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386730
- Advertisement -