32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور، جعلی ادویات کے خلاف ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز کی ششماہی کارکردگی...

پشاور، جعلی ادویات کے خلاف ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز کی ششماہی کارکردگی رپورٹ سیکرٹری صحت کو پیش

- Advertisement -

پشاور۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز ڈاکٹر عباس خان جعلی ادویات کیخلاف جاری کاروائیوں کی چھ ماہ کی رپورٹ پیش کردی ہے۔ سیکرٹری محکمہ صحت محمود اسلم وزیر نے رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی لانے کی ہدایت کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6 ماہ کے دوران کل 8609 انسپیکشنز کئے گئے۔ ان انسپکشنز میں شک کی بنیاد پر کل 4264 ادویات کے نمونے لئے گئے۔ یہ نمونے معائنے کے لئے صوبائی ادویات ٹسٹنگ لیبارٹری پشاور بھجوائے گئے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ معائنہ شدہ نمونوں میں کل 172 نمونے جعلی قرار دئیے گئے ہیں ۔

- Advertisement -

اسی طرح تجزئے کے بعد 545 ادویات کے نمونے غیر قانونی قرار دئیے گئے۔ 157 فارمیسیز کو خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا۔سیکرٹری صحت کی سربراہ میں ادوایات کے غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کیخلاف کل 48 ایف آئی آر درج کئے جاچکے ہیں ۔ چھ ماہ کے دوران 145 ملزمان کے خلاف کیسیز ادویات کورٹ بھیج دئے گئے ہیں۔

چھ ماہ پر مبنی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ادویات کورٹ نے چھ ماہ میں مُختلف قانونی خلاف ورزیوں پر 38 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت محمود اسلم وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری ادویات کی بروقت ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام تم معیاری ادویات کی پہنچ میں رخنہ ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387082

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں