سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا روزنامہ ڈیلی ممتاز کے بانی عبداللہ بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

96
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی طارق بٹ کے بھائی اور روزنامہ ڈیلی ممتاز کے بانی عبداللہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بٹ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں ان سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ بٹ کا اچانک اپنے پیاروں سے بچھڑ جانا ایک بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے طارق بٹ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔