اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو432.80 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 15.45 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 499.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا، …
امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے مہینہ میں کمی آئی ، درآمدات میں اضافہ
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو432.80 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 15.45 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 499.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں امریکا کو برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے
جون میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 447.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں کم ہوکر432.80 ملین ڈالرہوگیا، مالی سال 2023 میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو5.92 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.29 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جولائی میں امریکا سے درآمدات کاحجم 174.48 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوجون میں 175.67 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 165.70 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں امریکا سے درآمدات پر2.214 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔









