25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںجرا ئم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنجایا جا...

جرا ئم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنجایا جا ئے گا ،ڈی پی او سید محمد عباس

- Advertisement -

احمدپورشرقیہ۔06 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ اگست 2023 میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 134 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔

پنجاب پولیس کے E۔گیجٹ ایپ کا استعمال مؤثر ثابت ہو رہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے،

- Advertisement -

جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کا وقار مزید بلند ہو رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387540

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں