31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فیسکو ریجن میں بجلی چوری کیخلاف سخت...

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فیسکو ریجن میں بجلی چوری کیخلاف سخت کا ر روائی کاآغاز کردیاگیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان اوروزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی خصوصی ہدایات پرفیسکو ریجن میں بجلی چوری کیخلاف سخت کا رروائی کاآغاز کردیاگیا۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا ،جس میں انہوں نے فیسکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلز اور فیلڈ فارمیشنز کو بجلی چوری کے خلاف سختی سے کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔چیف ایگزیکٹو نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوروں کی معاونت کرنے والے ملازمین / سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت ترین قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے فیسکورہائشی کالونیوں میں افسران و ملازمین کے گھروں کے میٹرزبھی بلاامتیاز چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین فیسکو واپڈاملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے اور نادہندگان سے ریکوری کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لینے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ہدایات دی ہیں او رکہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی سستی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اس قومی جرم کی بیخ کنی تک یہ مہم جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی چوری اور بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی نہ صرف کمپنی کے مالی معاملات کو متاثر کرتی ہے بلکہ اس کے وسیع تر معاشی اثرات بھی ہوتے ہیں،

- Advertisement -

یہ اکثر ٹیرف میں اضافے کا باعث بنتے ہیں،بجلی کمپنیوں کے عملے کی کوششوں کے باوجود بجلی چوری کی روک تھام میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے،بجلی کی چوری پر قابو پانے اور نادہندگان سے وصولی کے لیے صوبائی حکام کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایت پربجلی چوری کے خلاف پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو بجلی چوری کے اثرات اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور قومی معیشت پر نادہندگان سے عدم وصولی کے اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے ایک جامع عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی،ڈیفالٹرزکی لسٹیں مرتب کرلی گئی ہیں اور انہیں آپریشن سٹاف کے حوالے کیاگیا ہے تاکہ بلا امتیاز ریکوری کی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387913

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں