31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلیٰ کا پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں بھرتی کا عمل...

وزیراعلیٰ کا پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں بھرتی کا عمل شروع کرنے کاحکم

- Advertisement -

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے بھرتی کا عمل شروع کرنے کاحکم دیا اور عمارت کو مکمل مشینری و آلات کے ساتھ جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ملازمین کیلئے سروس رولز اور ہیومن ریسورس کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریزخزانہ،صحت،تعمیرات و مواصلات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387976

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں