20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور،ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننےوالےاینٹوں کے 7بھٹے سیل

پشاور،ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننےوالےاینٹوں کے 7بھٹے سیل

- Advertisement -

پشاور۔ 08 ستمبر (اے پی پی):پشاور کے تحصیل متنی میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننے والے اینٹوں کے 7بھٹے سیل کردیئے ۔ان بھٹوں میں اینٹیں بنانے کے لئے ایسے میٹریل استعمال کئے جارہے تھے جو ماحولیاتی آلودگی کاسبب بن رہے تھے۔

اسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر نے محکمہ ماحولیات اورٹی ایم اے حکام کےساتھ تحصیل متنی میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 7بھٹوں کو سیل کردیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سےہدایات جاری کی گئی کہ اینٹیں بنانے کےلئے جدید ترین زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے، ایسے تمام بھٹےبند کئے جائیں گے جو اینٹیں بنانے کے لئے زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388257

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں