لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے جمعہ کے روز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وسیع و عریض وویمن سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔پنجاب حکومت کے زیراہتمام پراجیکٹ پر31 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ 55296 سکوائر فٹ پرقائم وویمن سپورٹس کمپلیکس میں ملٹی پرپز ہال،اولمپک معیار کا سویمنگ پول،سکوائش کورٹ،فٹنس سنٹرودیگر سہولیات میسر ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ خواتین کو کھیلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سپورٹس کمپلیکس انقلابی منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی طرح بھی کم نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ خواتین نے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388295