- Advertisement -
استور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):استور میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی خالی ہونے والی نشست پر آج 9 ستمبر 2023 کو استور این اے 13 حلقہ ون میں ضمنی الیکشن صبح 8 بجے سے شروع ہوا ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
استور حلقہ ون میں ٹوٹل 56 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ،12 پولنگ اسٹیشن کو حساس جبکہ 44 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا ہے، واضح رہے کہ استور این اے 13 حلقہ ون میں کل ووٹرز کی تعدد 33378 ہے، مرد ووٹرز کی تعدد 18231 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدد 15147 ہے، پولنگ پرامن طریقے سے جاری و ساری ہے، یہ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388511
- Advertisement -