21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان کی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان کی ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔ 09 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون، وفود کے تبادلوں ، صنعتی پیداوار میں اضافہ کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ اور پنجاب مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبوں کا باہمی تعاون ملک کی معیشت کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا، خصوصا زراعت پر مبنی صنعتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنرپنجاب نے کہا کہ گورنر سندھ کی کوششوں سے پورے ملک کے صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات مثالی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388578

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں