22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںگیپکو کا بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کریک ڈائون،64بجلی چور پکڑے گئے اور35لاکھ...

گیپکو کا بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کریک ڈائون،64بجلی چور پکڑے گئے اور35لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):گیپکو نے ریجن بھر میں بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف بھرپورکریک ڈائون کرتے ہوئےاب تک 64بجلی چور پکڑلیے ہیں جن کو 35لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے اورمقدمات درج کرا دیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی ہدایات پرگیپکو سرویلنس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں کرتے ہوئے 64بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے پکڑ لیا جن کو1لاکھ سے زائدیونٹس کے ڈیٹیکشن بلوں کی مد میں 35لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں،

جبکہ ان بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثہ جات متعلقہ تھانوں میں بھجوادیئے گئے ہیں، چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد ایوب کے مطابق بجلی چوری پکڑنے میں کوتاہی برتنے والے افسران کو فیلڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جبکہ بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے جائیں گے ،جس کے بعد انہیں نوکری سے برخاست بھی کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388839

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں