22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتجارتی خبریںچائینز سرمایہ کاروں کا ملکی تعمیروترقی،خوشحالی اور معاشی استحکام میں اہم کردار...

چائینز سرمایہ کاروں کا ملکی تعمیروترقی،خوشحالی اور معاشی استحکام میں اہم کردار ہے، چیئرمین فیڈمک

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے دفتر میں چائینز سرمایہ کاروں سے چیئرمین فیڈمک میاں محمد انس جان اور سی ای او محمد تنویر جبار نے خصوصی ملاقات کی۔چیئرمین فیڈمک نے چائینز وفد کو بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور نگراں صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ چائینز سرمایہ کاروں کے مسائل سنے جائیں اورانہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔چائینز وفدنے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا اورفیڈمک اور چائینز سرمایہ کاروں کے درمیان باہمی تعلقات اور میٹنگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیڈمک کے ون ونڈو آپریشن نے کئی سالوں پرانے مسائل کو حل کیا ہے

لیکن ابھی بھی بہت مسائل حل طلب ہیں جن میں فیکٹریوں سے نکلنے والے فالتو مواد اور کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔چیئرمین فیڈمک نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ماحول کو صاف رکھنا انتہائی اہم ہے اس کا ایک مربوط نظام مرتب کیا جائے اور اس مواد کو ریسائیکلنگ بھی کیا جائے اور اسے بورڈ کی منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔چائینز سرمایہ کاروں نے بینکنگ سیکٹر،محکمہ ایکسائز،پراپرٹی ٹیکس،ایف بی آر اور ماحولیات کے محکموں کی جانب سے بہت سے مسائل بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔چائینز سرمایہ کاروں نے یہ بھی بتایا کہ خصوصی طور پر امپورٹ اور ایل سی سے ان کی پیداوار بہت متاثر ہورہی ہے۔چیئرمین فیڈمک نے چائینز وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان محکموں سے بات کریں گے۔

- Advertisement -

چیئرمین فیڈمک نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سوئی گیس موجود ہے اور واجبات کی ادائیگی کے بعد ان کو این او سی فوری طور پر جاری کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد وہ فیڈمک میں چائینز فیکٹریوں کا دورہ بھی کرینگے اور ان کے مسائل موقع پر ہی حل کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چائینز سرمایہ کاروں کا ملکی تعمیروترقی،خوشحالی اور معاشی استحکام میں اہم کردار ہے، حکومت صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، فیڈمک میں چائینز سرمایہ کاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چائینز سرمایہ کاروں کو ہرممکن تحفظ اور سکیورٹی فراہم کریگی اور وہ اس سلسلے میں متعلقہ فیڈرل منسٹرانڈسٹری سے مسائل کے حل کیلئے سفارشات پیش کرینگے۔اس موقع پر سی ای او فیڈمک محمد تنویر جبار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ انڈسٹریل ایریا میں چائینز سمیت مقامی صنعتکاروں کی سہولت کیلئے سڑکوں کی تعمیر،موثر سکیورٹی انتظامات، بجلی کی فراہمی،روڈ لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تنصیب سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، پورے زون میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388861

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں