کراچی۔ 11 ستمبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی، اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین بہتر تعلقات کی ضرورت پر تبادلہ خیال جبکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی،اس ضمن میں بلدیہ عظمی کراچی اور ٹائونز کے مابین قریبی رابطہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کےمطابق گورنرسندھ نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، باہمی مشاورت سے شہر قائد کے تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں،شہر کو خوبصورت بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور اسے سرسبز وشاداب بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389297