پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے ہیں ، امریکی ترجمان

106
خارجہ ترجمان میتھیو

واشنگٹن ۔12ستمبر (اے پی پی):امریکی محکمہ کے خارجہ ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ انتخابات پر زور دیتا ہے لیکن وہ کسی سیاسی جماعت یا ایک امیدوار کی حمایت نہیں کرتا ہے ۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات محکمہ خارجہ کی معمول کی نیوز بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں انتخابات کے نگران ادارے الیکشن کمیشن کے سربراہ سے حالیہ ملاقات سے متعلق جب سوال پوچھا گیا

تو انہوں نے صحافی کو اس حوالے سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سفارت خانہ اس کا بخوشی جواب دے گا البتہ میتھیو ملر نے صحافی سے کہا کہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کس جانب اشارہ کر رہے ہیں لیکن اس بات کا اعادہ کروں گا جو میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی موقف نہیں اپناتا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت یا کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔ لیکن ہم یقیناً پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں، جیسا کہ ہم پوری دنیا میں کرتے ہیں۔