راولپنڈی۔12ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے حکومتی احکامات کے بعد چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے ملکہ کوہسار مری میں چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر نے فوڈ اہلکاروں اور پولیس کے ہمراہ موچی منڈی مری میں ایک بڑے چینی گودام پر چھاپہ مارا۔گودام میں چینی کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔گودام سٹاک رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث گودام کو سیل کر دیا گیا ہے۔
گودام تنگ گلیوں میں ہونے باعث انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل تھا۔ انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا ۔ اسسٹنٹ کمشنر مری کا کہنا تھا کہ چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنا عوم دشمنی کے مترادف ہے، ذخیرہ اندوز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، اس حوالے سے انتظامیہ بھرپور انداز سے متحرک ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389826