ایران میں قید پانچ امریکی شہری مکمل صحت مند ہیں، ابراہیم رئیسی کا این بی سی کو انٹرویو

109
ایران میں قید پانچ امریکی شہری مکمل صحت مند ہیں، ابراہیم رئیسی کا این بی سی کو انٹرویو

تہران ۔13ستمبر (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جیل میں قید 5امریکی شہریوں کی اگلے ہفتے کے اوائل میں امریکا میں قید 5 ایرانیوں کے بدلے میں رہائی کا امکان ہے۔

انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ ہماری تازہ ترین معلومات کے مطابق ایران میں قید 5 امریکی شہری صحت مند ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ ان قیدیوں کی آئندہ ہفتے رہائی کا امکا ن ہے ۔ واضح رہے اگرایران ان پانچوں قیدیوں کو رہا کردیتا ہےتو اس سے امریکا اور ایران کے درمیان ایک بڑی کشیدگی دور ہو جائے گی۔معاہدے سے واقف 8ایرانی اور دیگر ذرائع کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ اگلے ہفتے کے اوائل میں ممکن ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک این بی سی کی جانب سے انٹرویو کے جاری کردہ اقتباسات کے مطابق ایرا نی صدرنے بتایا کہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور قیدیوں کے تبادلے کی حتمی کارروائی کو مقررہ وقت میں حتمی شکل دی جائے گی۔