سعودی عرب میں شاہ سلمان مقابلہ حسن قرات، حفظ اور تفسیرکے انعقاد کا اعلان

ریاض۔14ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت اسلامی امور نے شاہ سلمان ملکی مقابلہ حسن قرات، حفظ اور تفسیر 25 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہ سلمان مقابلہ حسن قرات، حفظ اور تفسیر کے مقابلے میں 6 زمروں کے فاتحین کو 70 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے فاتحین کے لیے 2تقاریب منعقد کی جائیں گی پہلی تقریب حفاظ کے …

ریاض۔14ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت اسلامی امور نے شاہ سلمان ملکی مقابلہ حسن قرات، حفظ اور تفسیر 25 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہ سلمان مقابلہ حسن قرات، حفظ اور تفسیر کے مقابلے میں 6 زمروں کے فاتحین کو 70 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے فاتحین کے لیے 2تقاریب منعقد کی جائیں گی پہلی تقریب حفاظ کے اعزاز میں ہوگی جس کی صدارت گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر کریں گے

اور دوسری تقریب حافظ طالبات کے اعزاز میں ہوگی جس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اہلیہ شہزادی فھدہ بنت فلاح آل حثلین کریں گی۔وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے جو قرآن کریم کے ملکی و بین الاقوامی مقابلوں کے ادارے کے سربراہ اعلی بھی ہیں مقابلے کی سرپرستی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

 

مزید خبریں